1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جامعہ کراچی: بی کام کے پوزیشن ہولڈرز کو اے پی ایم ایس او کی مبارکباد
جنگ نیوز -
کراچی…آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے جامعہ کراچی بی کام پرایئویٹ سال دوئم ، کمبائنڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اُنکے بہتر مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے اپنے بیان میں جامعہ کراچی بی کام پرایئویٹ سال دوئم ، کمبائنڈ کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم فرحت اسلام ، نثار احمد ، ضیغم ریاض اور اُنکے والدین کو مبارکباد پیش کی اور ان طالبات کو قوم کا مستقبل اور اثاثہ قرار دیتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ یہ مستقبل میں اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کو بروئے کار لاکر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی۔