1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کوپاامریکافٹبال جیت کر یوروگواین ٹیم وطن پہنچ گئی، پرتپاک استقبال
جنگ نیوز -
مونٹی ویڈیو…پندرہویں بار کوپاامریکافٹ بال ٹائٹل جیتنے والی یوروگواین ٹیم کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دوسری جانب ایونٹ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی ٹیم ارجنٹینا کے کوچ سرجیو باٹیسٹا نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ یوروگوائے نے فائنل میں پیراگوے کو 3-0سے ہرا کر 15ویں بار کوپا امریکا اپنے نام کیا۔ وطن واپسی پر ہزاروں مداحوں نے ٹیم کا والحانہ استقبال کیا۔ مونٹی ویڈیو کے Centenario Stadium میں شایقین فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے کیلئے انتہائی سرد موسم میں جمع تھے۔ فینز کھلاڑیوں اور خاص طور پر اسٹرئیکر ڈیگو فورلان کی کارکردگی پر بے انتہا خوش تھے۔ دوسری جانب ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن نے کوپا امریکا کے کوارٹر فائنل میں شکست سے دوچارہونیوالی ٹیم ارجنٹینا کے کوچ سرجیو باٹیسٹا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔