تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

سہیل تنویر اور راؤ افتخار کی وقاریونس کی زیر نگرانی خصوصی ٹریننگ

جنگ نیوز -


لاہور…ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویراور راوٴ افتخار انجم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی خصوصی ٹریننگ شروع کر دی۔دونوں فاسٹ بولر قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فاسٹ ٹریک کوچ پروگرام جاری ہے،اس کے علاوہ بھی ایک نیٹ لگایا گیا جس میں وقار یونس کھلاڑیوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ان میں سہیل تنویراور افتخار انجم،صدف حسین، اظہر علی ، عبدالرحمن اور عمرامین بھی شریک ہیں۔ سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ وہ وقار یونس کی کیمپ میں موجودگی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ افتخار انجم کا کہنا ہے کہ وہ فٹنس پر بھرپورتوجہ دے رہے ہیں۔ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت سے پریشان نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.