تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امداد برائے تجارت:پاکستان نے 55 کروڑ 41 لاکھ ڈالر وصول کیے

جنگ نیوز -


کراچی …پاکستان نے امداد برائے تجارت کے تحت55کروڑ41لاکھ ڈالر وصول کیے۔ امداد برائے تجارت وصول کرنیوالے ملکوں میں پاکستان ساتویں نمبر پر رہا۔عالمی تجارتی تنظیم کے مطابق، مختلف ملکوں نے امداد برائے تجارت کی مد میں پاکستان کو 96 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کے وعدے کیے تھے، جس میں سے پاکستان 55کروڑ41 لاکھ ڈالر ہی حاصل کرسکا۔پاکستان نے اس امداد کا 31 فیصد توانائی کے شعبہ کی بہتری کے لیے، جبکہ 19 فی صد سے زائد زرعی شعبہ پر خرچ کیا۔امداد برائے تجارت کے تحت، بھارت سب سے زیادہ امداد حاصل کرنیوالا ملک رہا، جسے ایک ارب 92 کروڑ روپے کی امداد دی گئی۔ افغانستان کو ایک ارب 71 کروڑ ڈالر جبکہ ویتنام کو ایک ارب 46کروڑ 60 لاکھ ڈالر دیے گئے۔ایسے ہی ایک اقدام کے تحت، گزشتہ سال کے سیلابوں کے بعد، یورپی یونین نے پاکستان کو تجارتی سہولیات دینے کا اعلان کیا تھا۔ عالمی تجارتی تنظیم سے منظوری کی صورت میں پاکستان، یورپی یونین کو ٹیکسٹائل کے علاوہ چمڑے اور زراعت کی کچھ مصنوعات ڈیوٹی فری برآمد کرسکے گا۔ پاکستان کی جانب سے یورپی یونین کو ان مصنوعات کی برآمدات کاموجودہ حجم تقریباً 90 کروڑ ڈالر ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.