1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
حکومت جمہوریت کیلئے خطرہ ثابت ہورہی ہے،میاں نوازشریف
جنگ نیوز -
کراچی…ثابت ہورہاہے کہ حکومت جمہوریتکیلئے خطرہ ہے،حکومتی بنچوں کے لوگوں کو بھی حکومت کیخلاف باہر آنا چاہیے،یہ گفتگو قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے جیو نیوز کے پروگرام آج کامران خان میں کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہحکومت کی کارروائی جمہوریت کومہنگی پڑیگی، حکومت نے ماضی کی غلطیوں سے بھی سبق نہیں سیکھا، انہوں نے واضح کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہیں کیاجارہا لگتاہے حکومت نے عدلیہ بحالی کودل سے تسلیم نہیں کیا،اس صورتحال میں ملک انارکی کی طرف جارہاہے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے کیسوں میں وزراء بھی ملوث ہیں،لیکن ہم ان معاملات کوآسانی سے نہیں چلنے دیں گے،حاجیوں کے پیسے کولوٹناخداکے عذاب کودعوت دینے کے برابرہے،جب کہ حکومت سرکاری افسران کوعدالتوں کی بات نہ ماننے کی ترغیب د ے رہی ہے،ہم قومی اسمبلی کااجلاس بلائیں گے۔