تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

صوبہ سندھ کی تقسیم انتہائی نامناسب بات ہے،قائم علی شاہ

جنگ نیوز -


کراچی…سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کی تقسیم انتہائی نامناسب بات ہے،کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے انتظامی عمل کے ساتھ سیاسی جماعتوں سے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹر اکاؤنٹنٹ کی گولڈن جوبلی تقریب اور دو روزہ کانفرنس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی تقسیم اور نئے صوبے کی بات انتہائی نامناسب سے اور ہم اسے وزن نہیں دیتے ہیں، کراچی شہر میں تمام سیاسی جماعتوں کااثرو رسوخ ہے اور امن کیلئے ان سے بات چیت کی جارہی ہے اور تحفظات کو دور کیا جائے گا، اس سوال پر کہ آپ کی باتوں سے لگتا ہے کہ حالیہ قتل و غارت گردی میں سیاسی جماعتوں کے متحارب گروہ ملوث ہیں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ کسی کا نام نہیں لیں گے، قانون نافذ کرنے والوں نے متعدد قاتل پکڑے ہیں مگر ان کا تعلق کس جماعت سے ہے اس کا انکشاف عدالتوں میں ہوگا، مگر ہم نے پکڑے گئے افراد کے اعترافی بیان دیکھے ہیں، کمشنری نظام کے بارے میں سوال پر قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیات اور کمشنری نظام کو اسمبلی نے پاس کیا ہے مگر انتظامی سطح پر ایڈجسمنٹ کی جاسکتی ہے،


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.