تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

شہبازشریف عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرناچاہتے ہیں، بابر اعوان

جنگ نیوز -


لاہور…پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر قانون بابراعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرکے ریاستی اداروں کے لوگوں کو سیاسی اداکار بنانا چاہتے ہیں ، چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں گورنر ہاوٴس لاہورمیں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ ریلیف برادران سیاستی شکست کے بعد جوڈیشل کارڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں ، انکی خواہش ہے کہ صوبوں میں جنگ چھڑجائے۔ بابراعوان نے کہ اگرنوازشریف کی پارٹی خود نہ بولتی تو کسی کو پتہ نہ چلتا کہ وہ جوڈیشل کارڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ شہبازشریف کا اعلان جنگ جمہوری نظام اوروفاق کیخلاف ہے۔ چائے کی پیالی میں طوفان سے قوم متاثر نہیں ہوگی ،نوازشریف کو کشمیر الیکشن کے بعد سینٹ میں بھی شکست نظر آرہی ہے،ریلیف برادران کے ڈائیلاگ پنجابی فلموں میں چل سکتے ہیں سیاست میں نہیں ،رائے ونڈ میں 27کلومیٹر لمبی سڑک 146 ارب میں بن رہی ہے کیا وہ میگاکرپشن نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.