تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کیا گیا، ترجمان پاک فوج

جنگ نیوز -
راولپنڈی …ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجرجنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن ابھی جاری ہے اور شدت پسندوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کیا گیا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران میجرجنرل اطہر عباس نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا مقصد لوئر اور اپر کرم کے علاقوں کو لنک کرنا ہے۔ اس مقصد کیلئے سینٹرل کرم کے علاقوں میں کامیاب آپریشن کیا گیا اور مناتو سمیت اہم پہاڑی علاقوں کو شدت پسندوں سے خالی کرالیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور امید ہے کہ یہ آپریشن جلد مکمل کرلیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.