تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے،فردوس عاشق اعوان

جنگ نیوز -


لاہور…وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی، جبکہ وفاقی وزیر برائے بجلی نوید قمر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ساتھ گیس یا بجلی کے سلسلے میں کوئی زیادتی نہیں ہو رہی لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن سے مشاورت جاری ہے، حکومت احتساب بل بھی لانا چاہتی ہے جس کا مسودہ اپوزیشن لیڈر کے پاس ہے۔ڈاکٹرفردوس عاشق کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے،،ن لیگ کی قیادت کو چاہیے کہ پنجاب کے عوام کے مسائل کیلئے بھی کچھ کرے،اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پانی اور بجلی نوید قمر کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ ہرجگہ ہو رہی ہے، پنجاب سے گیس یا بجلی میں کوئی زیادتی نہیں ہورہی، انہوں نے کہا کہ فیول بیسڈ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہے،بھارت سے کشن گنگا پر بات چیت چل رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.