1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
غیرملکیوں سے نفرت یورپ کیلئے خطرناک ہے،وزیراعظم اسپین
جنگ نیوز -
لندن…ناروے میں حملوں اورفائرنگ سے پچانوے افرادکی ہلاکت کے بعدیورپی رہنماوٴں نے غیرملکیوں سے نفرت کے رجحان کویورپ کیلئے انتہائی خطرناک قراردیا ہے۔ اسپین کے وزیراعظم ہوزے لوئیس زیپاتیرو کاکہنا ہے کہ آزادی اورجمہوریت کے دفاع کیلئے لوگوں کوبنیادپرستی اورغیرملکیوں سے نفرت کرنے والوں کے خلا ف کام کرنا ہوگا۔ لندن میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ نسل پرستی کاخاتمہ ضروری ہے،اوسلومیں ہوئے حملے یورپ کی سرزمین پرکی گئی انتہائی پریشان کن واردات ہے جس کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجانا چاہیے۔ادھرجرمن چانسلرانجیلامارکل نے اپنی ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ غیرملکیوں سے نفرت کارجحان یورپی ملکوں کامشترکہ دشمن ہے۔انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلام کے خلاف منفی خیالات پیش کرنے والے چند ایک لیڈراپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہورہے ہیں،اگریورپی معاشرے کونسل پرستی سے بچاناہے توبرداشت اورجمہوریت کوفروغ دینا ہوگا۔