تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امریکی عدالت نے غلام نبی فائی کی ضمانت منظور کرلی

جنگ نیوز -


واشنگٹن.. .. ..... امریکی عدالت نے کشمیری امریکن کونسل کے سربراہ غلام نبی فائی کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے کشمیری امریکن کونسل کے سربراہ غلام نبی فائی کو انیس جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ آج امریکی عدالت نے پہلی پیشی پر ان کی ایک لاکھ ڈالر کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران وہ گھر پر نظر بند رہیں گے۔ تاہم ان کا اور ان کی اہلیہ کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں رہے گا۔ امریکی حکام نیان پر صرف کشمیر کیلئے لابنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ 62سالہ ڈاکٹر غلام نبی فائی کو منگل کے روز واشنگٹن میں انکے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں پانچ پانچ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ غلام نبی فائی نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ حکومت پاکستان نے بھی فائی کی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.