1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی : سپر ہائی وے پر مسافر کوسٹر پل سے نیچے جاگری ، 18 مسافر زخمی
جنگ نیوز -
کراچی. . . ......کراچی میں سپر ہائی وے پر مسافر کوسٹر پل سے نیچے گرگئی جس کے باعث کوسٹر میں سوار 18 مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حیدرآباد سے کراچی آنے والی کوسٹر کو سپر ہائی وے پر واقع نیو سبزی منڈی سے سہراب گوٹھ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا جس میں بس میں سوار 18 مسافر زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کی بڑی تعداد جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئی۔حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر میں سوار تمام 18 افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور اورنگی ٹاوٴن کے رہائشی تھے۔بس کے ڈرائیور نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ بس کے سامنے آئے ایک کتے کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔بس ڈرائیور نے مزید بتایا کہ تمام افراد حیدرآباد میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد کراچی واپس آرہے تھے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔