1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
پاکستان کونسل آف ڈی ایف ڈبلیو کے تحت یوم آزادی مشاعرہ
جنگ نیوز -
پاکستان کونسل آف ڈی ایف ڈبلیو کے تحت یوم آزادی مشاعرہ
ٹیکساس /ڈیلس…راجہ زاہد اختر خانزادہ… پاکستان کونسل آف ڈی ایف ڈبلیو کی جانب سے یوم آزادی پاکستان دوسرا سالانہ مشاعرہ یہاں ارونگ میں منعقدہو۔ا جس میں شعراء کرا م نے یوم آزادی اورحب الوطنی کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرے کی صدارت معروف صحافی و شاعر انور اقبال نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی نیویارک کے معروف طنزو مزاح کے شاعرخالد عرفان تھے۔ نظامت معروف ادبی شخصیت وشاعر سابق پروڈیوسر پاکستان ٹیلی ویژن اقبال حیدر نے کی ۔جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان میں انوراقبال، خالد عرفان، یونس اعجاز، سرور عالم راز، اقبال حیدر، مسعود قاضی، شوکت زوہا، ڈاکٹر عامرسلیمان ،نورامروہوی، سعید قریشی، ڈاکٹر قیصر عباس، زہری چشتی، شاہ عالم ، حفیظ صدیقی، ناہید شاد، سید فیاض حسن، اطہر زبیری، رحمت رضا شامل ہیں جبکہ حمدونعت شاہد جعفری اور شمیم احمد خان نے پیش کی۔ مشاعرے میں امریکہ کے معروف شاعرافتخار نسیم کے اچانک انتقال پر بھی ایک تعزیتی پروگرام منعقد ہوا اوران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر پاکستان کونسل کے صدر مکرمہ خان، سید فیاض حسن، آفتاب صدیقی،سعید قریشی، عرفان علی نے خطاب کیا، جبکہ فیض احمد فیض کی صدی کے حوالے سے خصوصی مقالہ آفتاب صدیقی نے پڑھا۔ مشاعرہ میں انڈیا سے تعلق رکھنے والے دو شاعروں نورامروہوی اور مسرورعالم مرزانے بھی آزادی کے حوالے سے اور پاکستان کی محبت کے حوالہ سے خصوصی کلام پیش کئے۔ صدارتی خطاب میں انور اقبال نے کہاکہ بیرون ملک ہونے والے جشن آزادی کے ایسے پروگراموں سے وطن میں بسنے والے پاکستانیوں کے حوصلہ بلند ہوتے ہیں جبکہ پاکستان اور پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اس طرح کے پروگرام ایک بڑا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں اس موقع پر مقامی گلوکار جاوید مرزا نے ملی نغمہ بھی پیش کیا مشاعرہ کی اس تقریب میں گردونواح سے پاکستانیوں کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کی جبکہ معروف ادبی شخصیات بھی اس جشن آزادی کے پروگرام میں موجود تھیں۔ مشاعرہ رات گئے تک جاری رہا اور حاضرین شعراء کرام کو بھرپور دادتحسین دیتے رہے۔