تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی :واٹر ٹینکر ہائی روف گاڑی پر الٹ گیا،3 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

جنگ نیوز -


کراچی ... کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب واٹر ٹینکر ہائی روف گاڑی پر الٹ گیا،جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔۔پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب پانی سے بھرا ہوا واٹر ٹینکر موبائل فون کمپنی کے ملازمین کی ہائی روف گاڑی پر الٹ گیا،جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے،ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں واٹرٹینکر کے گرجانے کے باعث ہائی روف مکمل تباہ پر تباہ ہوگئی،اور گاڑی اور ٹینکر میں پھنسے ہوئے افراد کو بڑی مشکل سے جائے حادثہ پر موجود افراد نے پولیس کی مدد سے کرین سے اٹھایا،لیکن زیادہ وزن کے باعث زخمی ہونے والے افراد کی حالت بھی نہایت تشویشناک ہے،لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا ہے،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت فیصل ،کبیر حسین اور قرار حسین شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.