1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جنوبی کوریا میں بارش کی تباہ کاریاں،18افراد ہلاک
جنگ نیوز -
سیئول…جنوبی کوریامیں شدید بارش نے تباہی مچادی۔ سیئول کے نزدیک سیاحتی علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوبی کوریامیں شدید بارش کی وجہ سے صورتحال خراب ہوگئی ہے۔دارالحکومت سیئول میں اب تک سولہ انچ بارش ریکارڈ کی گئی جہاں مٹی کا تودہ گرنے سے چار عمارتیں تباہ ہوگئیں اور 18 افراد اپنی جان سے گئے۔بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔بارش سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں۔اورٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیاہے۔محکمہ موسمیات نے دو روز کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔