1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…یکم اگست 2011 سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹر ول کی قیمتیں 50 پیسے فی لیٹر بڑھنے جبکہ ایچ او بی سی اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 1 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 50 پیسے کمی ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی قیمتوں کے حساب سے کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج تک کی عالمی قیمتوں کے حساب سے یہ توقعات لگائی گئیں ہیں جس میں اگلے دو یا تین روز کے دوران معمولی تبدیلی کی گنجائش ہے۔