تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ناروے،مشتبہسوٹ کیس کی موجودگی پر ٹرین اسٹیشن خالی کر ا لیا گیا

جنگ نیوز -


اوسلو… اوسلو کے مرکزی اسٹیشن پر مشکوک سوٹ کیس کی موجوگی پرتمام ٹرین اور بس سروس کو بند کرکے خالی کرالیا گیا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کسی بھی اگلے نوٹس تک تمام ٹرینوں اور بسوں کی آمدورفت روک دی گئی۔کسی نے ریلوے ٹریک کے قریب ہوائی اڈے پر پابند بس میں سوٹ کیس چھوڑا۔اسٹیشن کے قریب ہوٹل اور تمام اہم مقامات پر فوری طور پر پولیس پہنچ گئی اور کئی جگہوں کو خالی کرالیاگیا۔پولیس کارزاور فائر ٹرکس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.