تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری

جنگ نیوز -


کراچی…ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ شمالی بلوچستان کے علاقے چمن میں صرف 2گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہری و دیہی علاقوں میں بھی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید مشکلا ت کا شکار ہیں۔ شمالی بلوچستان کے علاقوں پشین ،قلعہ سیف اللہ، زیارت ،ژوب اور لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں 18گھنٹے اورچمن میں گزشتہ 10 روز سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔۔جس سے پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور کارروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات ،شانگلہ،مالاکنڈ ،لوئر اور اپر دیر کے شہری و دیہی علاقوں میں غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ سندھ بھر میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔نواب شاہ ،لاڑکانہ،جیکب آباد کے شہری و دیہی علاقوں میں 12 سے 14 جبکہ حیدر آباد میں 8سے 10 گھنٹے تک جاری ہے۔ پنجاب میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ہے۔ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،بہاول پور،فیصل آباد،گوجرانوالہ ،سرگودھا اورچیچہ وطنی کے شہری و دیہی علاقوں میں 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.