1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
راکھی ساونت کی بابا رام دیو کو شادی کی پیشکش
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز… معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بابا رام دیو کو شادی کی پیشکش کردی ہے۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راکھی ساونت نے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ قبل راہول گاندھی کو پسند کرتی تھیں تاہم جب انہوں نے یوگا گرو بابا رام دیو کو دیکھا تووہ بہت متاثر ہوئیں جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ وہ بابا رام دیو کو اپنا جیون ساتھی بناسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابا رام دیو کو شادی کی پیشکش کردی ہے اب ان کے مثبت جواب کی منتظر ہوں۔