تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

سنجے دت کا فلم میں سلمان خان کے والد کا کر دار نبھانے سے انکار

جنگ نیوز -


ممبئی…فلم باڈی گارڈ میں اداکار سنجے د ت نے سپر اسٹار سلمان خان کے والد کا کر دار اداکر نے سے انکار کر دیا ہے ۔سلما ن خان کی خواہش تھی کہ اس ایکشن فلم میں ان کے والد کا کر دار ایک ایسا اداکار ادا کر یں جو مردانہ وجاہت کے ساتھ ساتھ سخت جان خصو صیات کاحامل بھی ہو اور سنجے دت ان تمام شرائط پر پورا اترتے تھے۔ سلمان اپنی دیرینہ خواہش اور بھرپور کو شش کے باوجود بھی سنجے دت کو اس کر دار کیلئے راضی نہیں کر سکے۔دوسری جانب سنجے دت کا کہنا ہے کہ سلمان خان سے ان کی پرانی دوستی ہے لیکن نہ تو ان کی اتنی زیادہ عمر ہو ئی ہے اور نہ ہی ان کی اور سلمان کی عمروں میں اتنا زیادہ فرق ہے کہ وہ ان کے باپ کا کر دار اداکریں ۔ واضح رہے کہ سنجے دت سلمان کے حریف شاہ رخ خان کی فلم Ra 1میں بھی ایک کر دار اداکر رہے ہیں لیکن دوسری جانب انھوں نے اپنے جگری دوست سلمان کی فلم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے جوکہ 31اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.