تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

اجے دیوگن ، سوناکشی سنہا فلم’سن آف سردار“میں ساتھ جلوہ گر ہونگے

جنگ نیوز -


ممبئی…سی ایم ڈی …بال ووڈ فلم دبنگ کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد فلم کی ہیروئن سوناکشی سنہا کی تو جیسے لاٹری ہی کھل گئی ہو جس کے بعد کئی صفِ اول کے ہدایتکار و فلمساز انہیں اپنی فلموں میں لینے کے خواہشمند ہیں۔اس میں تازہ ترین اضافہ ہے ہدایتکار اشونی دھیر کا جنہوں نے اپنی نئی فلم Son of Sardarمیں اجے دیوگن کے مدِ مقابل سوناکشی سنہا کو ہیروئن کاسٹ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اب تک کئی فلموں کے اسکرپٹ ناپسندیدگی کے باعث ٹھکرا چکی ہیں تاہم یہ واحد فلم ہے جسکا اسکرپٹ اُنہیں پسند آگیا ہے اوراُنہوں نے اس میں کام کرنے کے لیے رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔سوناکشی کا کہنا ہے کہ اُنہیں اسی طرح کے اسکرپٹ کی تلاش تھی اور فلم کا مزاحیہ اسکرین پلے عین ان کی توقعات کے مطابق ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.