تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

بھارت مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے رضامند

جنگ نیوز -


نئی دہلی…بھارت نے بالآخر کہہ ہی دیا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں۔ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کو اپنے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔ مذاکرات بعد مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کاکہنا تھا کہ بھارت کشمیرکے پرامن حل سے متعلق مستقبل میں مذاکرات جاری رکھنے پررضامند ہے۔ کرشنا نے کہا کہ مستقبل میں مذاکرات کا عمل جاری رکھا جائے گا ،پاکستان کے تعلقات درست سمت جارہے ہیں، دونوں ممالک کے لیے دہشت گردی امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے، دونوں وزرائے خارجہ میں انسداد دہشت گردی، تجارت اور اقتصادی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ پاکستانی وزیرخارجہ حنا ربانی کھرکاکہناتھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہترکیا جائے گا ،دونوں ممالک کے درمیان تعمیری مذاکرات جاری رہنے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک پر ذمہ داری ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.