تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

افغانستان،قندھار میں خود کش حملہ ، میئر ہلاک

جنگ نیوز -


کابل…افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں خودکش حملے سے مئیرہلاک ہوگئےْ۔پولیس ترجمان جنرل عبدالرازق کے مطابق دھماکا خیزمواد خودکش حملہ آور نے اپنی پگڑی میں چھپایا تھا اور اس وقت حملہ کیا گیا جب میئر ہال میں شہریوں سے بات کرنے جارہے تھےْ۔کسی اعلیٰ شخصیت پر حملے کا یہ دوسراواقعہ ہے، دو ہفتے پہلے کنگ آف قندھار، احمد والی کرزئی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوئے تھےْ۔شہرکے مئیر غلام حیدر حمیدی ایسے وقت ہلاک کیے گئے جب وہ تباہ شدہ زمین پر غیرقانونی تعمیرات کے بارے میں مقامی افراد سے بات کرنا چاہتے تھےْ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.