تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کترینہ کیف نے عامر خان کے بجائے رنبیر کپور کی فلم منتخب کر لی

جنگ نیوز -


ممبئی…سی ایم ڈی…آج کل بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ کہلانے والی کترینہ کیف نے سپر اسٹار عامرخان کے بجائے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ فلم کر نے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔قصہ کچھ یو ں ہے کہ عامر خان کی فلم دھوم تھری اور کر ن جو ہر کی فلم میں رنبیر کپور کے مدِ مقابل کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا تھا اور تما م معاملات بھی طے پا گئے تھے مگر اب ان دونوں فلموں کی شوٹنگ کی تاریخیں ایک ساتھ ہو نے کے باعث کترینہ کو ایک فلم کی قربانی دینا پڑی۔کترینہ دونوں فلموں میں کام کر نے کی خواہشمند تھیں لہٰذا انھوں نے ان دونوں فلموں کے پروڈیوسرز کر ن جو ہر اوراد تیہ چو پڑاکو ساتھ بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالنے کا مشورہ دیا ۔ اس ساری صورتحال اور دونوں فلموں کے پروڈیوسرز کی باہمی رضامندی کے بعد کترینہ کیف نے دھوم تھری اور عامرخان کے ساتھ پہلی مر تبہ کام کر نے کے اس موقع کو گنوا کر کر ن جو ہر کی فلم کو منتخب کر لیا ہے جس میں وہ ایک بار پھر رنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.