تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش،شہر میں شدید حبس

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس سے کچھ دیر کے لئے موسم خوش گوار ہو گیا۔ تاہم اب شہر میں شدید حبس ہے۔ لاہور میں صبح سے ہی بادل چھائے ہوئے تھے۔ دوپہر کے وقت شہر کے بعض مقامات پر تیز بارش ہوئی۔ موسم کچھ دیر کے لئے خوش گوار ہوا تاہم بعد میں حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ مون سون کی بارش نہیں تھی اس سے دریاوٴں کے پانی میں اضافہ نہیں ہوا۔ ملک کے تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.