1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
عامر خان کو فلم’ دہلی بیلی‘ میں قابل اعتراض گانے پر عدالتی نوٹس
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز… بھارتی عدالت نے اداکار عامر خان کو انکی فلم”دہلی بیلی “ میں قابل اعتراض گانا فلمبند کرنے پر نوٹس جاری کر دیا۔الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک خاتون شہری نے دائر رٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ فلم ”دہلی بیلی“ کے گانے”ڈی کے بوس“ پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ یہ گانا مفاد عامہ کے خلاف ہے۔ عدالت نے سنسر بورڈ اور گانے کے مصنف کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 9 اگست کو وضاحت طلب کی ہے۔