تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

سندھ میں کمشنری نظام ہی جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

جنگ نیوز -


سکھر…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ امن و امان کی بحالی میں تمام جماعتوں کا تعاون درکار ہے۔سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف آپریشن میں جن ٹارگیٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ان سے تفتیش جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کمشنری نظام نافذ کردیا گیا ہے اور اب یہی نظام جاری رہے گا، تاہم اس نظام میں ترامیم کی ضرورت پڑی تو اس کی گنجائش موجود ہے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ یہ خیال بالکل غلط ہے کہ کمشنری نظام سے صوبے میں ترقیاتی کام متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے بھی عوام سے امن کی اپیل کی ہے اور ہم بھی اس اپیل کی تائید کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.