تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اسرائیلی ساختہ ہے، آئی جی سندھ

جنگ نیوز -


حیدر آباد…آئی جی سندھ پولیس واجد درانی کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن امان کا مسئلہ یونہی چلتارہیگا، اسے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔کراچی میں کارروائی کے دوران برآمد ہونے والا اسلحہ اسرائیلی ساختہ ہے۔آئی جی سندھ پولیس واجد درانی نے حیدر آباد میں پولیس دربار اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم،پاکستان پیپلز پارٹی اور این اپی کی مشترکہ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں جاکر پولیس کے تعاون سے امن قائم کریگی۔کراچی میں امن امان کا مسئلہ یونہی چلتا رہے گا، اسے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے کاروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں اسرائیلی ساخت کے بنے ہوئے ہتھیار بھی شامل ہیں۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ سندھ سے کوئی اختلافات نہیں۔وہ فورس کے کمانڈر ہیں مل جل کر ہی پولیس افسران کو میرٹ پر تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلنگ اور گینگ وار میں ملوث عناصر کی فہرست مجھ تک نہیں پہنچی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.