1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
فلسطینی اپنی آزاد ریاست کے قیام کے اہل ہیں، اقوام متحدہ
جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز…اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کے فلسطینی باشندے اپنی ایک آزاد ریاست کے قیام کی اہلیت حاصل کر چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے کے خصوصی مندوب رابرٹ سیری نے نیو یارک میں عالمی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے گزشتہ برسوں کے دوران قابل ذکر پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی خود مختار ادارے اب اس قابل ہیں کہ ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کی صورت میں خود پر عائد ہونے والی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔ رابرٹ سیری کے اس موقف کی جرمن وزارت خارجہ میں ریاستی امور کے وزیر ویرنر ہوئیر نے بھی تائید کی، جنہوں نے اس بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدرات کی۔