1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی: بینظیر پارک پاک کالونی میں دستی بم سے حملہ،5افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے علاقے پاک کالونی میں واقع بینظیر بھٹو پارک میں دستی بم کے حملے میں کم از کم5افراد زخمی ہو گئے ۔ سول اسپتال کراچی کے ایم ایل او نے واقعے میں5افراد کی تصدیق کی ہے کہ دستی بم حملے کے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمیوں میں لال محمد اور نذیر بھی شامل ہیں جبکہ دیگر3افراد کے نام فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے۔