1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
بجلی کا بحران، شارٹ فال 4653میگاواٹ ہوگیا
جنگ نیوز -
لاہور...پیپکو نے عوام کو شدیدگرمی اورحبس کے موسم میں دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا۔ شارٹ فال میں کمی کے باوجود شہروں میں بارہ گھنٹے جبکہ دیہات میں بیس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار دو سو انتیس میگا واٹ جبکہ طلب سترہ ہزار آٹھ سو بیاسی میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال چار ہزار چھ سو ترپن میگا واٹ ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافے سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ پیپکو ترجمان کے مطابق کراچی کو سات سو پچاس میگا واٹ کی فراہمی جاری ہے۔