تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

جمہوریت کی بساط لپیٹنے کیلئے ہتھکنڈے کئے جارہے ہیں، گورنر پنجاب

جنگ نیوز -


لاہور...گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس افسران کوہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرنے جیسے بیانات سے گریز کریں۔ جمہوریت کی بساط لپیٹنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں چیف جسٹس اور دیگر افراد کسی کی بیساکھی نہ بنیں۔لاہورمیں پاکستان انجینئرنگ کانگریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم نے قانون اور آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے وہ کوئی غلط کام نہیں کریں گے۔ قانون کے اندر رہنا صرف حکومت کا ہی نہیں ہر کسی کا فرض ہے۔ گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بڑی تبدیلی نہیں چاہتے اگر انہیں الیکشن لڑنے کا شوق ہے تو پہلے بلدیاتی انتخابات کرا کے دیکھ لیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک پہلے ہی مسائل کی آماجگا ہ بنا ہوا ہے حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانا چاہئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.