1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
شریف برادز سینٹ الیکشن سے بچنے کی سازش کررہے ہیں،امتیازوڑائچ
جنگ نیوز -
لاہور…پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ شریف برادران سینیٹ الیکشن سے بچنے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں،انہوں نے ملک بدری کے وقت مشرف کے خلاف اعلان جنگ کیوں نہ کیا ،لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرنیوالے اٹک جیل میں معافیاں نہیں مانگا کرتے ،شہباز شریف تاریخ سے سبق سیکھیں اور خود میں برداشت پیدا کریں،وہ حکم امتناعی وزیر اعلیٰ ہیں،پہلے عدالت سے اپنا فیصلہ تو کرا لیں،امتیاز وڑائچ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔