تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ نواز نے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر قومی اسمبلی میں بحث کروانے کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ مسلم لیگ نواز کے چیف وہپ شیخ آفتاب نے ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ میں جمع کرائی۔ ریکوزیشن پر ن لیگ کے 93ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ ارکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ وفاق کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے اور عدم تعاون پر اسمبلی میں بحث کروائی جائے۔ مسلم لیگ ن نے یوریا کھاد کی بر وقت درآمد نہ کرنے اور کھاد کی عدم فراہمی کے باعث پنجاب میں فصلوں کو پہنچنیوالے نقصان کے اندیشے پر بحث کروانے کیلئے تحریک التو بھی قومی اسمبلی میں جمع کرادی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.