تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

سندھ ہائیکورٹ نے سرفراز شاہ قتل کیس کی منتقلی کی درخواست نمٹادی

جنگ نیوز -


کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز اہلکاروں کے خلاف سرفراز شاہ قتل کیس کی عام عدالت میں منتقلی کی درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مقدمہ چلانے و الی عدالت حتمی دلائل سننے کے بعد اس نکتے پربھی اپنا فیصلہ دے ۔ملزم محمد افضل کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا اس لئے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نہیں چلنا چاہیے۔ ان کے وکیل محمود عالم رضوی کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس میں اس مقدمے کو اے ٹی سی میں چلانے کاحکم دیا تھا۔ بنچ نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ شہادتوں سے بظاہر ثابت ہوتا ہے کہ اس واقع سے عوام میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان نے دو رکنی بنچ کو بتایا کہ مقدمے میں آخری گواہ کا بیان ہورہا ہے اور مقد مہ تقریبا مکمل ہے۔ ا س پر بنچ نے ٹرائل کورٹ کو اختیار سماعت کے نکتے پر دوبارہ دلائل سن کر فیصلہ دینے کی ہدایت کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.