1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
نوازشریف کوپارٹی صدرمنتخب ہونے پر الطاف حسین کی مبارکباد
جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے میاں محمدنوازشریف کوپاکستان مسلم لیگ ن کاصدرمنتخب ہونے پر دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے امیدظاہرکی کہ میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے موٴثر انداز میں اپناکرداراداکرے گی۔