1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
چوہدری لمجید کی کامیابی صدر سالگرہ کا تحفہ ہے،پیپلز پارٹی
جنگ نیوز -
لندن… پیپلز پارٹی اوور سیز کے رہنماوٴں نے پارٹی کے شریک چےئرمین صدر آصف علی زرداری کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سالگرہ پر کشمیری عوام کو چوہدری عبد المجید کی صورت میں ایک جیالے وزیر اعظم کا تحفہ پیش کرکے پھر ثابت کردیا کہ وہ کارکنوں کی قربانیوں اور ثابت قدمی کوکتنی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان رہنماوٴں نے صدر کی درازی عمر کی دعا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدرزرداری اپنی سیاسی بصیرت اور اپنے عمل سے پاکستان کو بہت جلد خوشحالی اور امن کی راہ پر گامزن کر کے ایک اور سرپرائز دیں گے۔انہوں نے نو منتخب وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے نیک تمناوٴں کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ حسب سابق شریک چےئرمین کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور آزاد کشمیر کو اپنے تجربات اورانتھک محنت سے دوبارہ خوشحال اور پر امن و ترقی یافتہ خطے میں تبدیل کردیں گے۔ مبارکباد دینے والوں میں جنرل سیکرٹری خواجہ شفیق،میڈیا سیل کے انچارج سیف اللہ سیفی، جاپان کے صدر نعیم الغنی آرائیں،امریکا کے صدر شفقت تنویر،برطانیہ کے صدر حسن احمد بخاری، آسٹریلیا کے صدر حنیف مقدم،کینیڈا کے صدر منصور مرزا،ہالینڈ کے صدر راجاریاض،بلجیم کے صدر حاجی وسیم اختر،فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشادکمبوہ،جرمنی کے صدر سید سجادحسین نقوی، آسٹریا کے صدر ندیم خان سمیت ڈنمارک،ناروے،سویڈن،مڈل ایسٹ،فار ایسٹ اور دیگر ممالک کے عہدیداران ادر کارکنان شامل ہیں۔دریں اثناء پیپلز پارٹی لیبر ونگ برطانیہ کے چےئرمین عمر میمن،ڈپٹی چےئرمین حفیظ الدین شیخ،جنرل سیکرٹری اکرم شاہداد،رابطہ سیکرٹری خواجہ عبد الغنی،آفتاب بلوچ،مہروز چانگ اور دیگر عہدیداران نے صدر آصف علی زرداری کو ان کی سالگرہ اور چوہدری عبد المجید کو اآزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کو جلد آزادی عطا فرمائے۔