1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
سندھ اسمبلی میں زیرزمین کیبل وائر میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
کراچی…بدھ کی شب سندھ اسمبلی کے ایک حصے کیبل وائر میں آگ لگنے شعلے بلند ہونے لگے، زیر زمین کیبل میں لگنے والی آگ اس قدر اس تیز کہ اطراف میں موجود درخت اور دیگر چیزوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،جیو نیوز کے طلحہ ہاشمی کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے بجلی منقطع کردی گئی ہے تاہم فائر بریگیڈ کی پہلی گاڑی آگ لگنے کے آدھے گھنٹے بعد متاثرہ مقام پر پہنچی۔آخری خبریں آنے تک آ گ کی شدت میں کمی آچکی تھی۔