1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
ایشیائی ممالک میں مقبول ہوتا کنگ فو طرز پر والی بال کا منفرد گیم
جنگ نیوز -
سیئول…سینٹرل مانیٹرنگ…والی بال کے کھیل میں دنیا بھر کی ٹیمیں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہیں تاہم اب ایشیائی ممالک میں اس کھیل کو کنگ فو کیساتھ ملا کر ایک دلچسپ شکل دے دی گئی ہے۔ کنگ فو،والی بال اور فٹ بال کے میلاپ سے تخلیق کیا گیا یہ دلچسپ کھیل ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔مارشل آرٹس صلاحیتوں کا امتحان لیتا یہ کھیل500سال قبل ملائیشیا میں ایجاد کیا گیا تھاجس میں اب کئی ایشیائی ممالک کی ٹیمیں بھی مہارت حاصل کرچکی ہیں۔ Sepak Takrawیا پھر کنگ فو والی بال نامی اس کھیل میں ہر ٹیم سے صرف تین کھلاڑی ایک بیڈ منٹن طرز کے کورٹ میں موجود ہوتے ہیں جنہیں صرف اپنی لاتوں اور سر کے استعمال سے گیند کو مخالف ٹیم کے کورٹ میں پھینکنا ہوتا ہے ۔