1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
خالص سبزیاں خوراک میں شامل کرنے سے کیلوریز دوگنا ہوجاتی ہے
جنگ نیوز -
نیویارک… بچوں کی خوراک سے متعلق ایک نئی تحقیق میں طبی ماہرین نے کہا ہے کہ خوراک میں خالص سبزیوں کوشامل کرنے سے ان کی خوراک میں کیلوریز کی سطح دوگناہوجاتی ہے۔ مگریہ صحت کیلئے نقصان دہ نہیں، پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے سبزی ملی خوراک سے خالص سبزیوں پرمبنی خوراک کوزیادہ مفید قراردیا ہے ۔تحقیق کرنے والی نیوٹریشن سائنس دان باربررولس نے کہا ہے کہ بچوں میں موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ان کو خالص سبزیوں سے دور کیاجاچکا ہے،کیونکہ سبزیوں کے حراروں کوجسم میں انجذاب کے عمل سے گزرنے میں نسبتا آسانی ہوتی ہے ۔اس تحقیق کو امریکن جرنل ایک مکنیکل نیوٹریشن جریدے نے شائع کیا ہے۔