1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی ذاتی موٹر بائیک خریدیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' میں موٹر بائیک چلانے کے بعدبھارتی اداکارہ کترینہ کیف اپنی ذاتی موٹر بائیک خریدنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔''زندگی نہ ملے گی دوبارہ" میں موٹر بائیک چلانے کا تجربہ بالی ووڈ باربی کترینہ کیف نے اتنا انجوائے کیا کہ اب وہ خود بائیک خریدنے کا ارادہ کر چکی ہیں ۔ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقاریب میں انہوں نے کئی باراس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ کوئی انہیں ایک موٹر بائیک گفٹ کر دے۔ لیکن اب انہیں یہ اندازہ ہو گیا کہ کوئی اور ان کا یہ شوق پورا نہیں کرنے والا۔ اسی سبب کیٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود اپنے لیے ہارلی ڈیوڈ سن بائیک خریدیں گی۔