1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کرشمہ کپور ہاؤس فل ٹو میں آئٹم گرل بنیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی …منی،شیلا اور ڈارلنگ کے بعد بالی ووڈ میں تو جیسے آئٹم گانوں کی دوڑ شروع ہوگئی ہے اور ہر فلم کے لیے آئٹم گانا ایک ضروری جزو سمجھا جانے لگا ہے۔ اسکی تازہ ترین مثال ہے ساجد نڈیاڈ والا کی فلم ہاؤس فُل کا سیکوئل ہاؤس فُل ٹوہے جس کے آئٹم گانے کو بیحد اہمیت دی جارہی ہے اور رانی مکرجی کے انکار کے بعد اب ساجد نے کرشمہ کپور کو اس فلم میں آئٹم گانا عکسبند کروانے کی پیشکش کردی ہے۔حال ہی میں ہدایتکار و فلمساز وکرم بھٹ کی 3Dفلم Dangerous Ishqسائن کرکے بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان کرنے والی کرشمہ اور ساجد کی دوستی بہت پرانی ہے۔لہٰذا اسی دوستی کا سہارا لیتے ہوئے ساجد نے رانی مکرجی کے انکار کے بعد کرشمہ کو اپنی فلم میں آئٹم گرل لینے کا ارادہ کیا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کرشمہ اس آفرکو قبول کرتی ہیں یا نہیں۔