1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
سونے کی تہہ چڑھی خوبصورت فوٹوکاپی مشین
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…فوٹو کاپی مشین پچھلی کئی دہائیوں سے آفس ورک میں ایک اہم ضرورت مانی جاتی رہی اور اسی بات کو اُجاگر کرنے کے لیے معروف ڈیزائنر Yogi Proctorنے سونے کی تہہ چڑھی ہوئی فوٹو کاپی مشین تخلیق کی ہے۔ اس فوٹو کاپی مشین کی تیاری میں المونیم ،یوریتھین،پلاسٹک،شیشے،ونائل،اور اسٹیل کا استعمال کیا گیا ہے تاہم اس پوری مشین پر بعد ازاں سونے کی تہہ چڑھا دی گئی۔عام فوٹی کاپی مشینوں کے برعکس یہ مشین صرف ایک آرٹ کا نمونہ ہے جس کو حقیقی رنگ دینے کے لیے اس میں نیون لائٹس بھی لگائی گئیں ہیں ۔