تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امریکہ: نر سنگ ہو مز میں معمر خواتین کے درمیان دلچسپ مقابلہ حسن

جنگ نیوز -


واشنگٹن …حال ہی میں ہر سال کی طرح امریکی ریاست الباماے تقریباً تمام نر سنگ ہو مز میں رہائش پذیر معمر خواتین کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے ایک100سالہ خاتون Felmaنے جیت کر2011کی مس الباما کاتاج اپنے سَر پر سجالیا۔اس مقابلے میں سرمئی اور سفید بالوں والی 75 سالہ معمر خواتین نے حصہ لیا جبکہ مقابلہ منتخب 10خواتین کے درمیان ہوا۔Felma نے اپنی طویل ترین کامیاب زندگی کی کہانی اور پر کشش خوبصورتی سے جج کو متاثر کر کے یہ میدان جیت لیا جو اپنی100سالہ زندگی میں امریکہ کی50ریاستوں کی سیر کر نے کے علاوہ دوسری جنگِ عظیم میں فوج میں خدمات بھی سر انجام دے چکی ہیں۔ اب مس الباما کا ٹائٹل پانے کے بعد انھیں الباماکے تمام نر سنگ ہومز میں رہائش پذیر افراد کی ترجما ن کا عہدہ بھی دے دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.