1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
انصاف کی فراہمی بلا خوف و خطر کی جائے گی،فل کورٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئین کا تحفظ اور دفاع کیا جائے گا، حالات کچھ بھی ہوں آئین سے انحراف نہیں کرنے دیا جائے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی بلا خوف و خطر کی جائے گی، قوم کی بھلائی قانون کی حکمرانی میں ہے، سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرمی کی چھٹیوں کے باوجود ججز نے کام کیا اور بڑی تعداد میں مقدمات نمٹائے گئے، اس موقع پر چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے کہا کہ وہ ججز کی کارکردگی کو سراہتے ہیں ، اس دوران 2 ہزار مقدمات نمٹائے گئے، چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ بحالی کے بعد سے عوام کی عدلیہ پر بہت توقعات ہیں ،اجلاس میں اس ماہ ریٹائر ہونے والے جسٹس جاوید اقبال کی خدمات کو سراہا گیا۔