1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،8جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں وکیل اور سیاسی کارکنان سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق انچولی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔مقتول کی شناخت جنید ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول کا تعلق ایک کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے۔ شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ ناظم آباد گول مارکیٹ اور گارڈن کے علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملی جنھیں تشدد کے بعد فائرنگ سے ہلاک کیا گیا۔ پی آئی بی کالونی میں بلوچ پاڑے کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے احمد بلوچ اور طارق بلوچ کو قتل کر دیا۔ ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق مقتولین ان کے کارکنان تھے۔ گلستان جوہر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قوم پرست جماعت کے کارکن خمیسو کو ہلاک کر دیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔