تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

رمضان میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سختی سے نمٹا جا ئے گا،امیر ہوتی

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور اشیاء کی مصنوعی قلت میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔امیر حیدر ہوتی نے یہ بات ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ضروری اشیاء کی مصنوعی قلت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مہنگائی کے خلاف نظام مزید موثر بنایا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.