1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
امن کے لئے ہر ایک سے رابطہ اور مذاکرات کریں گے
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ امن کا پیغام سب کے لئے ہے ، امن کے لئے ہر ایک سے رابطہ اور مذاکرات کریں گے ، پیپلزپارٹی کے وزراء کے ساتھ کراچی پریس کلب میں امن کا سفر مہم کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ" امن کا سفر" مہمتمام سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہے ،عدلیہ کو بھی امن کا پیغام دیتے ہیں ، شریف برادران اپنی باری کا انتظار کریں ، امن کے قیام کے لئے قانون نافذ کرنے والوں کو دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے کی مکمل اجازت ہے ۔اولین ترجیح مذاکرات ہے ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کریں گے ،انھوں نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے شکر گزار ہیں ،ان کی امن کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں شرجیل میمن اور دیگر وزراء نے تمام سیاسی ، مذہبی ، سماجی اور طلبہ تنظیموں سے ہفتہ کو سی ویو پر ہونے والی امن ریلی میں شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ امن مہم میں شہری گھروں پر سفید پرچم لہرائیں جو شہری کراچی کی روشنیاں واپس لانا چاہتے ہیں وہ اس مہم میں بڑھ چڑکر حصہ لیں۔ انھوں نے کہا کہ امن مہم میں بنیادی کردار اداکرنے والے شہریوں کو انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔