تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

اینڈی فلاور بھارت کیخلاف محدود ڈی آر ایس سسٹم کے استعمال سے ناخوش

جنگ نیوز -


لندن ... انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں محدود ڈی آر ایس سسٹم کے استعمال سے ناخوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی بھارتی ٹیم پر نظام کو مکمل طور پر اپنانے کے لیے دباوٴ ڈالے،انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں ڈی آر ایس ایل بی ڈبلیو کے فیصلوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا رہا،لارڈز ٹیسٹ کے آخری روز گریم سوان کی گیندوں پر ایل بی ڈبلیو کی کئی اپیلیں مسترد ہوئیں،لیکن انگلش ٹیم فیصلوں پر نظر ثانی کے نظام سے مدد نہیں لے سکی انگلش ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو بھارتی بورڈ پر دباوٴ ڈالتے ہوئے سسٹم کا مکمل طریقے سے استعمال کرانا چاہیے،


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.