1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کائنات کے اسرار جاننے کیلئے ناسا خلائی مشن مشتری بھیجے گا
جنگ نیوز -
کارنیول کیپ ... نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کے اسرار جاننے کے لیے امریکی خلائی ادارہ ناسا 1 ارب ڈالر کی لاگت سے خلائی مشن اگلے جمعے روانہ کرے گاامریکی ریاست فلوریڈا کےCape Canaveral کے ایئر فورس اسٹیشن پر اٹلانٹک5راکٹ خلائی مشن JUNO کو لے جانے کے لیے تیار ہے۔ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی لاگت سے یہ مشن 5 اگست کو روانہ کیا جائے گا جو نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کی گہرائیوں تک جاکر کائنات کی پیچیدہ گتھیوں کو سلجھانے کی کوشش کرے گا۔ ناسا کے ماہرین کے مطابق اس مشن کا بنیادی مقصدمشتری کی پیدائش کے اسباب جاننا ہے جس سے تخلیق کائنات کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ خلائی مشن جونو 5 سال کی مسافت کے بعد مشتری تک پہنچے گا۔